جمعہ 11 ستمبر 2026 - 06:45
حوزوی نظام میں اصیل تعلیمی روایات کے تحفظ کے ساتھ بنیادی تبدیلی ناگزیر ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ میں امور طلاب و فارغ التحصیلان کے سرپرست نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ’’پیشرفتہ اور ممتاز حوزہ‘‘ کے پیغام کو حوزاتِ علمیہ کے تحولی سفر کے لیے ایک قیمتی سرمایہ قرار دیا اور حوزوی سسٹم و اصیل روایات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کی ضروریات کا جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ میں امور طلاب و فارغ التحصیلان کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین علی قنواتی نے حوزاتِ علمیہ کے طلباء، فضلاء اور اساتذہ کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا: امید ہے کہ آنے والا سال حوزاتِ علمیہ میں علم، معنویت، علم دوستی اور علم طلبی سے معمور ہو اور حوزاتِ علمیہ کے لیے خیر، صلاح، برکت اور مزید ترقی و رونق کا سال ثابت ہو۔

انہوں نے نئے تعلیمی سال میں حوزاتِ علمیہ کو حاصل مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: بحمدللہ، ہمیں آنے والے سال میں ایک نہایت قیمتی اور گراں قدر سرمایہ حاصل ہے جو حوزاتِ علمیہ، طلباء، اساتذہ، مدیران، منصوبہ سازوں اور پالیسی سازوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

حجت الاسلام علی قنواتی نے مزید کہا: ’’پیشرفتہ اور ممتاز حوزہ‘‘ کا پیغام حوزاتِ علمیہ کو اس راستے کی بنیاد پر اپنے کردار، رسالت، فرائض اور ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دینے میں مدد دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: اس نقطۂ نظر کے تحت حوزاتِ علمیہ میں مطلوبہ اور بنیادی و اساسی تبدیلی کا عمل حوزوی نظامات اور اصیل روایات کے تحفظ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے تاکہ حوزہ عصر حاضر کی ضروریات کا جواب دے سکے اور اپنے مختلف شعبوں، رسالتوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے مناسب اور متوازن کردار ادا کر سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین قنواتی نے حوزوی افراد کی سپرد کردہ ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ ہمارے شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (رہ) نے ہم تمام حوزوی افراد کے کندھوں پر جو ذمہ داریاں عائد فرمائی تھیں، ان کے سلسلے میں معظم رہبر حضرت آیت اللہ حاج سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی رہبری اور مراجع عظام تقلید کی عنایت و زعامت کے سائے میں ہم اس راستے کو مزید کامیابی کے ساتھ طے کر سکیں گے۔

معاون امورِ طلباء و فارغ التحصیل افراد حوزاتِ علمیہ نے آخر میں تمام طلباء، فضلاء، اساتذہ اور حوزاتِ علمیہ کے فعال افراد کے لیے توفیق اور کامیابی کی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha